فیس بک پر سونیا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض مواد پر شکایت درج

Share Article

sonia-gandhi

سہارنپور:اترپردیش کے سہارنپور ضلع میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کی سابق قومی صدر سونیا گاندھی کے خلاف فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے سے کانگریسیوں نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس کو نامزد شکایت دی ہے۔ پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے بتایا کہ نتن گوئل نام کے شخص پر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے سونیا گاندھی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس پر قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کا الزام ہے۔

سہارنپور کے نوادہ روڈ رہائشی پرکاش چند سینی نے تھانہ صدر بازار پہنچ کر نتن گوئل نامی شخص کے خلاف نامزد رپورٹ درج کراتے ہوئے اس یوزر کے خلاف کارروائی اور اس تصویر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *