سابق کرکیٹرظہیرخان نے ’چک دے انڈیا‘گرل سے کورٹ میرج کی

Share Article
zaheer-khan-weddnig
سابق ہندوستانی کرکیٹروتیزگیندبازظہیرخان نے ’چک دے انڈیا‘گرل اوراداکارہ ساگریکاگھاٹگے سے 23نومبرکوشادی کرلی۔انہو ں نے ممبئی کے گھرمیں کورٹ سے رجسٹرڈمیرج کی۔ شادی میں ان کے قریبی دوست اورخاندان کے افرادہی شامل ہوئے۔بمبئی ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق،شادی میں یووراج سنگھ، آشیش نہراوراجیت اگرکرکے شامل ہونے کی توقع تھی۔آج شام کوفائیواسٹارہوٹل میں کاکٹیل پارٹی رکھی جائے گی۔اتوارکومہندی تقریب ہوگی اورپیرکوشام میں ریسپشن پارٹی دی جائے گی۔
ظہیرخان اورساگریکاکامن فرینڈکے ذریعہ ملے تھے۔دونوں نے اپنارشتہ آفشےئل کرنے سے پہلے تقریباً دوسال تک ڈیٹ کیاتھا۔اس سال مئی میں ظہیرنے ساگریکاکوپروپوزکیاتھا۔
ساگریکارنے ایک انٹرویومیں بتایاتھاکہ ہم دونوں اپنے کامن فرینڈریتیک کے ذریعہ ملے تھے۔میں ریتک کوہمیشہ کہتی تھی کہ ظہیربہت اچھے انسان ہیں۔ریتک جانتے تھے کہ میں نے اس سے پہلے کبھی کسی لڑکے کیلئے ایسانہیں بولاہے۔ساگریکاکہتی ہیں کہ ظہیربہت نرم ہیں۔ ہمارارشتہ دوسرے جوڑے جیساہے۔زندگی اتناکچھ پانے کے باوجودانہیں گھمنڈنہیں ہے۔
ویسے بالی ووڈ انڈسٹری کا کرکٹ سے گہرتعلقات رہاہے،اسی ریلیشن کواورزیادہ مضبوط کرکیٹرظہیرخان اوراداکارہ ساگریکاگٹکے نے بنادیاہے۔شاہ رخ خان اسٹاررفلم ’چک دے انڈیا‘سے سرخیوں میں آئیں بالی ووڈ اداکارہ ساگریکانے کرکیٹرظہیرخان سے آج 23نومبرکوشادی کرلی ہے۔دونوں کی کورٹ میرج ممبئی میں ہوئی ۔جوڑے کی کورٹ میرج کی تصویریں انٹرنیٹ پروائرل ہورہی ہیں،جس میں دونوں خوب جچ رہے ہیں۔تصویروں میں ظہیرخان لائٹ پنک کلرکے کرتہ پاجامہ لک میں نظرآرہے ہیں۔وہیں ریڈساڑھی میں ساگریکابیحدخوبصورت لگ رہی ہیں۔
عیاں رہے کہ ظہیرخان نے ایک انٹرویومیں بتایاتھاکہ انہوں نے اپنے گھروالوں کوشادی کیلئے کیسے منایاتھا۔ان کے مطابق، ’جب میں نے اپنے گھروالوں سے ساگریکاکے بارے میں بتایاتوانہو ں نے سب سے پہلے ’چک دے انڈیا‘کی سی ڈی منگوائی اورپوری فلم دیکھی۔جس کے بعدانہوں نے شادی کیلئے ہاں بولا‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *