سولہ سال کی عمر میں سیکس سیمبل بنی اداکارہ لیسارے

Share Article

 

فلم قصور سے سرخیوں میں آئی اداکارہ لیسا رے صرف ایک بالی ووڈ اداکارہ ہی نہیں ایک کینسر سروائیور بھی رہی ہیں ۔ ان کی پہلی ہی فلم سے ان کی ایک بولڈ امیج بن گئی تھی ۔

 

Image result for lisa ray hot

 

فلم قصور سے سرخیوں میں آئی اداکارہ لیسا رے صرف ایک بالی ووڈ اداکارہ ہی نہیں ایک کینسر سروائیور بھی رہی ہیں ۔ ان کی پہلی ہی فلم سے ان کی ایک بولڈ امیج بن گئی تھی ۔ ہند نژاد کناڈیائی اداکارہ کو نصرت فتح علی خان کے گیت آفرین آفرین سے شہرت ملی تھی ۔ اس کے بعد لیسا کو قصور فلم میں لیڈ رول ملا ، لیکن پہلی ہی فلم سے ان کی ایک شبیہ بن گئی ۔

 

Image result for lisa ray hot

 

یا تو انہیں غیر ملکی لڑکی کا کردار ملتا یا پھر ان سے فلم میں سیکس سیمبل بننے کیلئے کہا جاتا ۔ اب اس اداکارہ نے اپنی آپ بیتی کلوز ٹو دی بونس میں اس بات کا انکشاف کیا ہے ۔

لیسا کے مطابق مجھے کسی بھی طرح کے لیبل میں بندھنا پسند نہیں تھا ، لیکن 16 سال کی عمر میں ہی میں ایک سیکس سیمبل بن چکی تھی ، میں اس کیلئے تیار نہیں تھی ۔ اپنی کتاب کے رسم اجرا کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے لیسا نے کہا کہ آپ راتوں رات ایک ملک کے لوگوں کی فینٹسی بن جاتے ہیں اور اس سے آپ کو اپنی عمر سے بڑا دکھنا پڑتا ہے ، مجھے اس سے نفرت تھی ۔

 

 

اپنی آپ بیتی لکھنے والی لیسا نے کہا کہ اس کتاب میں صرف میری کینسر سے جنگ اور اس سے باہر نکلنے کے بارے میں نہیں بلکہ مشہور ہونے سے پہلے کی میری زندگی کے بارے میں بھی کئی سچ لکھے ہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *