سانڈ کی آنکھ: جم کرٹرول ہوئی تاپسی پنوں اور بھوٹی پیڈنیکر

Share Article

sand-ki-aankh

بالی ووڈ کی آئندہ فلم ’سانڈ کی آنکھ‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس پوسٹر میں اداکارہ تاپسی پنوں اور بھومی پیڈنیکر الگ ہی انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ فلم دنیا کی سب سے بوڑھی خاتون شرپشوٹرس چندرو تومر اور ان کی بھابھی پرکاشی تومر پر مبنی ہوگی۔ ’سانڈ کی آنکھ‘ کا یہ پوسٹر وائرل ہو رہا ہے۔ اس فلم کے پوسٹر کو بھومی پیڈنیکر اور تاپسی پنوں دونوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئرکیاہے۔ جہا لوگ اس فلم کے پوسٹر کو خوب پسند کررہے ہیں وہیں اس لک کو لے کر تاپسی اور بھومی پیڈنیکر کو جم کر ٹرول کیا جا رہا ہے۔ ٹرولرس نے تاپسی اوربھوٹی کے لک کو نہایت جعلی اور بیکار بتایا۔ فلم کے کردار کیلئے کیا گیا دونوں کا میک اپ لوگوں ذرا بھی نہیں بھایا۔ لوگوں نے فلم کے ڈائریکٹر کو مشورہ دیا کہ نوجوان ہیروئن کو لے کر میک اپ پوتنے سے اچھا تھا کہ عمر دراز اداکارائیں کو لے کر فلم بناتے۔

دونوں دنیا کی سب سے بزرگ شرپ شوٹرس چندرو تومر (87) اور ان کی نند پرکاشی تومر (82) کے کردار میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک پوسٹر میں مٹی کی ڈھیر پر بیٹھیں تاپسی اور بھومی کے ہاتھوں میں روالور نظر آ رہا ہے تو وہیں، دوسرے پوسٹر میں دونوں روالور تان کر کھڑی ہیں۔ تاپسی نے پوسٹر شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے، ’اس دیوالی پٹاکھی نہیں گولیاں چلیں گی‘۔ اس فلم سے تشارہری چندانی ڈائریکشن میں ڈیبیوکررہے ہیں۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *