روسی میزائل خریداری کے منفی اثرات نہیں ہون گے: اردوغان

Share Article

 

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روس سے میزائل نظام کی خریداری کے کوئی منفی اثرات نہیں ہونگے۔جاپان کے شہر اوساکا میں جی ٹونٹی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردغان کا روسی صدر پوتن سے ملاقات سے قبل کہنا تھا کہ روس سے ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کے کوئی منفی نتائج نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایس 400 میزائل نظام کے حوالگی کے عمل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے ترکی کو انتباہ جاری کیا ہے کہ روس سے میزائل نظام خریداری پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں،جبکہ نیٹو سے تعلقات بھی کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *