روس: بھارتی تارکین وطن نے کیا وزیر اعظم مودی کا خیر مقدم، دیا گیا گارڈ آف آنر

Share Article
Russia: Indian immigrants welcome PM Modi, given guard of honor

وزیر اعظم نریندر مودی ایسٹرن اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے بدھ کی صبح روس پہنچے ہیں۔ ولادیووستوک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کازوردار خیر مقدم کیا گیا۔ یہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ اس کے بعد مودی ولادویوستوک کے دور مشرقی وفاقی یونیورسٹی (ایف ای ایف یو) پہنچے، جہاں بھارتی تارکین وطن نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں روس کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ چار اور پانچ ستمبر کے دو روزہ دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ یہ اجلاس روس کے ولادیوستوک میں ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم دونوں ممالک کے درمیان 20 ویں سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار ماہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی یہ تیسری ملاقات ہوگی۔ اس سے قبل دونوں رہنما کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور جاپان کے اوساک میں ہوئے جی -20 اجلاس کے دوران ملاقات کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *