بوکھلائی بی جے پی پھیلا رہی افواہ: سندھیا

Share Article

 

بھگوان چند رمولیشور کی سواری میں شامل ہونے اجین آئے کانگریس کے قدآور لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے پہلی بار بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائیوں کو غلط بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افواہ جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہے۔

بھگوان چندرمولیشور کی سواری پیر دیر رات گوپال مندر سے نکالی گئی۔ جیوتی رادتیہ سندھیا نے پالکی پوجا کی۔ اس دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں مسلسل کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ اسی لیے بی جے پی خیمے کی طرف سے ان کے بی جے پی میں جانے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سندھیا نے جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے پر مودی حکومت کی حمایت کی تھی۔ اس کے بعد ہی ان کے بی جے پی میں جانے کے قیاس لگائے جا رہے تھے، جنہیں سندھیا نے آج پوری طرح غلط بتا کر اس پر روک لگا دی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *