رام مندر پر بولے بھیا جی جوشی،’مندر بننے تک تحریک جاری، حکومت پر کوئی شک نہیں‘

Share Article

_bhaiyyaji-joshi

نئی دہلی:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کمانڈنگ آفیسر بھیاجی جوشی نے رام مندر مسئلے پر کہا کہ یہ تحریک ابھی جاری رہے گی۔ سنگھ کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ابھی حکومت (مرکز کی بی جے پی حکومت) کے مخلص ہونے پر کوئی سوال نہیں ہے۔ انہوں نے مندر کی تعمیر پوری ہونے تک تحریک کو چلتے رہنے کی بات کہی۔ بتا دیں کہ اسی ہفتے سپریم کورٹ نے رام مندر پر ثالثی کے لئے 3 ارکان پینل مقرر کیا ہے۔

 

بھیا جی جوشی نے رام مندر کے لئے مودی حکومت پر پورا اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’ہم سمجھتے ہیں کہ اقتدار میں بیٹھے ہوئے لوگوں میں اب رام مندر کی مخالفت نہیں ہے۔ ان کے عزم کو لے کر ہمارے ذہن میں کوئی شک نہیں ہے۔‘ لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے سنگھ نے ایک بار پھر مودی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 


 

مندر کی تعمیر تک تحریک جاری رکھنے کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’ 1980-90 سے جو تحریک چل رہی ہے، جب تک مندر پورا نہیں کریں گے تب تک ہماری تحریک چلتی رہی گی۔ ہم کورٹ سے توقع کرتے ہیں کہ جلدی سے اس معاملے پر فیصلہ ہو۔‘بتا دیں کہ ثالثی کے لئے کورٹ نے 8 ہفتے کا وقت طے کیا ہے۔کورٹ کی جانب سے روحانی گرو شری شری روی شنکر، ثالثی قوانین کے ماہر رام پنچو اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ابراہیم خلیفہ اللہ کو ثالثی پینل کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *