عام انتخابات 2019-: بی جے پی -شیوسینا اتحاد نے آر پی آئی کو درکنارکیا-رام داس اٹھولے نے دی یہ دھمکی

Share Article
ramdas-athawale
ممبئی: عام انتخابات سے پہلے شوسینا۔بی جے پی اتحاد تو ہو گیا، لیکن اب این ڈی اے کی ایک اور اتحادی پارٹی آر پی آئی نے بی جے پی سے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ مہاراشٹر میں بی جے پی۔شیوسینا ساتھ الیکشن لڑے گی۔ اتحاد کی شرائط کے تحت بی جے پی 25 اور شیوسینا 23 سیٹوں پر لڑے گی۔ اتحاد کے اعلان کے بعد سے مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے ناراض ہیں۔

آپ کوبتادیں کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے آر پی آئی سربراہ اور مرکزی سماجی انصاف اور امپورمنٹ ریاستی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ مجھے کوئی کنارے کرے گاتو انہیں کنارے کرنے کی طاقت مجھ میں بھی ہے۔ آپ یہ بھی بتا دیں کہ مہاراشٹر میں ایک بڑا دلت طبقہ آج بھی رام داس کے ساتھ کھڑا ہے، یہاں تک کہ اگر انتخابات میں انہیں نشستیں نہ ملتی ہو لیکن ان کی پارٹی کا مینڈیٹ ضرور ہے جو ووٹ کاٹنے میں بڑا رول ادا کر سکتا ہے، یہ بات رام داس اٹھولے بھی بخوبی جانتے ہیں اسی لئے انہوں نے کہا، ’پورے ملک میں یہ پیغام غلط ہے کہ شیوسینا بی جے پی ایک ساتھ آئے لیکن ریپبلکن پارٹی کو ہوا میں چھوڑ دیا۔ایک بھی سیٹ آر پی آئی کو نہیں دی۔ اب بھی اس میں بہتر کیا جا سکتا ہے، ہماری اتنی بڑی مانگ نہیں ہے۔‘

مہاراشٹر میں درکنار ہوئے اٹھولے نے کیا کہا؟
اٹھاولے نے آگے کہا،’مجھے کوئی کنارے کرے گا تو انہیں کنارے کرنے کی طاقت مجھ میں ہے۔ یہ بات صحیح ہے کہ جب بی جے پی۔شیوسینا میں تال میل ہو گیا، امت شاہ کی موجودگی میں اعلان ہو گیا،تب مجھے وہاں بلانے کی ضرورت تھی۔‘آپ کو بتادیں کہ 18 فروری کو بی جے پی صدر امت شاہ اور شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں اتحاد کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے تحت ریاست کی کل 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی 25 سیٹوں پر اور شیوسینا 23 سیٹوں پر لڑے گی، اگرچہ خبر ہے کہ دیگر چھوٹی پارٹیوں کو بی جے پی اپنے کوٹے سے ٹکٹ دے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *