آئی پی ایل 2019:کوہلی پہلی جیت کی تلاش میں ،دہلی کے خلاف کھاتہ کھولنے کا موقع

Share Article
DC-RCB

رائل چیلنجرس بنگلور (آرسی بی) اور دہلی کیپٹل (ڈی سی) کے درمیان انڈین پریمیرلیگ(آئی پی ایل )سیزن ۔12 کے 20 واں مقابلہ آج( اتوار ) شام 4 بجے سے بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کا موجودہ میں سیزن رائل چیلنجرس بنگلور کا ہر داؤ الٹا پڑا ہے کیونکہٹیم کو مسلسل پانچ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انڈین پریمئر لیگ کے 12 ویں سیزن رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے لئے ابھی تک کسی برے خوابوں سے کم نہیں رہا ہے۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم مسلسل پانچ میچ ہار چکی ہے اور اب ٹیم کے لئے جیت درج کرنا بیحد ضروری ہو گیا ہے۔

آج (7 اپریل) کو آئی پی ایل کے دو میچ کھیلے جانے ہیں۔ پہلا میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹل کے درمیان کھیلا جائے گا۔رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم کو مسلسل پانچ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اپنے گزشتہ میچ میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلی بار اس سیزن میں 200 کا ہندسہ پار کیا تھا اور پہلی جیت کی راہ پر بڑھتی ہوئی نظر آرہی تھی، لیکن آندرے رسل کی طوفانی اننگز نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو فتح دلا دی تھی۔

رائل چیلنجرس بنگلور اور دہلی کیپٹل تقریبا ایک جیسے ہی پوزیشن میں ہیں۔ فرق یہ ہے کہ دہلی کیپٹل کے حصے کسی طرح دو جیت آچکی ہے۔ تو یہ شاید رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے اس سیزن میں جیت کا اکاؤنٹ کھولنے کا سب بہترین موقع ہے۔ وہیں دہلی کے لئے بھی یہ جیت کی راہ پر لوٹنے کا سنہراموقع ہوگا۔

آرسی بی:پارتھیوپٹیل(وکٹ کیپر) وراٹ کوہلی(کپتان)، اے بی ڈی ویلئرس ، شمرون ہیٹمیر، مارکس اسٹونس، اکشدیپ ناتھ، پون نیگی، واشنگٹن سندر، امیش یادو، ٹم ساؤتھی، نودیپ سینی، یوزوندرچہل۔

ڈی سی : پرتھوی شا، شیکھردھون، شریس ایر(کپتان)، رشبھ پنت(وکٹ کیپر)، کولن انگرام، اکشرپٹیل، کریس مورس، ٹرینٹ بلٹ، راہل تیویتا، کاگیسو رباڈا، سندیپ ، اشانت شرما۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *