آئی پی ایل 2019:ہاردک پانڈیا کے دم پر ممبئی نے بنگلور کو 5 وکٹ سے ہرایا

Share Article

hardik

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) 2019 کے 31 واں مقابلہ ممبئی انڈینس(ایم آئی) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آرسی بی)کے درمیان وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 15اپریل کوکھیلا گیا۔ یہ میچ ممبئی انڈینس نے رائل چیلنجرس بنگلور کو 5 وکٹ سیہرادیا۔ اس کے ساتھ ہی آئی پی ایل 2019 میں وراٹ کوہلی کی ٹیم کا پلے آف میں پہنچنے کا راستہ تقریبا بند ہو گیا ہے۔

بنگلور نے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ممبئی نے 19 اوور میں 5 وکٹ گنوا حاصل کر لیا۔ ہاردک پانڈیا نے 16 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 37 رن بنا کر میچ بنگلور کے ہاتھوں سے چھین لیا۔ ممبئی انڈینس کیلئے کوٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 29 اور روہت شرما نے 28 رن بنائے۔بنگلور کیلئے معین علی اور یجوندر چہل نے 2۔2 وکٹ لئے۔ محمد سراج کے ہاتھ 1 کامیابی لگی۔ہاردک پنڈیا کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔
manlinga-pandiya
اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرنے اتری رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے اے بی ڈی ویلیئرس کے 75 رن اور معین علی کے 50 رن کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 171 رن کا اسکور کھڑا کیا۔ ممبئی کی جانب سے لستھ ملنگا نے 4 وکٹ لئے۔ جیسن بیہرینڈورف اور ہاردک پنڈیا 1۔1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔بتادیں کہ آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ تھا۔پہلے مقابلے میں بھی ممبئی نے بنگلور کو 6 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ رائل چیلنجرس بنگلور کیلئے یہ مقابلہ ’کرو یا مرو‘ والا تھا۔ آرسی بی آئی پی ایل 2019 میں اب تک 8 میچ کھیل کر صرف 1 جیت درج کر سکی ہے۔ وہیں ممبئی انڈینس کی ٹیم نے 8 میچوں میں 5 میں جیت درج کی ہے۔ وہ 10 پوائنٹس لے کر پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *