روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں اداکار پرسنجیت سے پوچھ گچھ

Share Article
Rose Valley Ponzi Scam Case: ED Summons Actor Prosenjit Chatterjee

اربوں روپے کے روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے کی جانچ ابھی بنگلہ فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ تک جا پہنچی ہے۔ بنگلہ فلموں کے اداکار پرسنجیت سے اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وہ جمعہ کی صبح 11 بجے سالٹ لیک کے سی جی او کمپلیکس واقع جانچ ایجنسی کے مشرقی علاقائی ہیڈکوارٹر پہنچے۔

Image result for Rose Valley chit fund scam

اس دوران انہوں نے میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ جانچ ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پرسنجیت سے پوچھ گچھ کر ان کا بیان ریکارڈ کیاگیا۔ سال 2013 سے پہلے جب مغربی بنگال میں روز ویلی گروپ کا کاروبار زوروں پر چل رہا تھا تب پرسنجیت کے ساتھ گروپ کے مالک گوتم کنڈو کے قریبی تعلقات تھے۔ دونوں ایک ساتھ کئی پلیٹ فارم پر نظر آئے ہیں۔ گروپ کی تشہیر میں بھی وہ اسٹارکمپینرمیں شامل تھے۔

Image result for Rose Valley chit fund scam

بتایا گیا ہے کہ پرسنجیت کے بینک اکاؤنٹ میں چٹ فنڈ گروپ کی جانب سے کئی بار اقتصادی لین دین بھی ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ ہوئی ہے۔ ایک دن پہلے ہی بنگلہ فلموں کی مشہور اداکارہ رتوپرنا سین گپتا سے بھی جانچ ایجنسی نے نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔

Image result for Rose Valley chit fund scam
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعہکے روزجانچ ایجنسی نے بنگلہ فلم انڈسٹری کے تین بڑے فنکاروں کو نوٹس بھیجا تھا جس رتوپرنا سین، شتابدی رائے اور اداکار پرسنجیت چٹرجی شامل ہیں۔ پرسنجیت کو آئندہ 19 جولائی کو دوپہر 12 بجے سی جی او کمپلیکس میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ ای ڈی کے اندازے کے مطابق، روز ویلی گھوٹالہ ساردا پونجی گھوٹالے سے پانچ گنا زیادہ کا ہے۔

Image result for Rose Valley chit fund scam

ایجنسی نے گروپ کے چیئرمین گوتم کنڈو کو گرفتار کیا تھا۔ ساتھ ہی کئی ہوٹلوں اور رزارٹ سمیت ان کی 2300 کروڑ روپے کی املاک قرق کی گئی تھیں۔ ای ڈی نے کولکاتہ اور بھونیشور کی عدالتوں میں کئیچارج شیٹ داخل کی تھیں۔ اکیلے کولکاتہ اور شمالی بنگال کے وسیع علاقے میں روز ویلی گروپ کی 20 جائیدادیں طکی گئی ہیں، جس کی قرقی سیمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش ہوئی ہے۔ اہم معاملے کی سماعت بھونیشور کورٹ میں چل رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *