وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کا رومانٹنگ انداز

Share Article

virat-anushka-trollsٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ایڈیلیڈ ون ڈے سے پہلے سوشل میڈیا پر کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

 

 

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس طرح کے دن …. جبکہ وراٹ کوہلی نے ٹویٹر پر دل کا نشان بناکر تصویر شیئر کی ہے ۔ خیال رہے کہ انوشکا شرما ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا پہنچی تھیں اور 2-1 سے سیریز جیتنے کے بعد وہ وکٹری لیپ میں شامل ہوئی تھیں ۔ اس کے بعد سے وہ اپنے شوہر اور ٹیم انڈیا کے کپتان کوہلی کے ساتھ ون ڈے سیریز کے دوران بھی آسٹریلیا میں موجود ہیں اور دونوں کوالیٹی ٹائم گزار رہے ہیں ۔

 

 

 

ہندوستان اور آسٹریلیا دورہ اپنے اختتام کے قریب ہے ۔ سڈنی ون ڈے میں 34 رن سے ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا اب ایڈیلیڈ ون ڈے کی تیاری میں مصروف ہوگئی ہے ۔ یہ میچ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دورہ کا آخری ون ڈے میچ 18 جنوری کو ہوگا ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *