آئی پی ایل 2019:روہت شرما کووکٹوں پربلّامارناپڑامہنگا،لگاجرمانہ

Share Article

Rohit-Sharma

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما پر کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد مایوسی میں وکٹوں پر بلّا مارنے کے لئے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔روہت کو ایڈن گارڈن پر اتوار کی رات کھیلے گئے میچ میں جب ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا گیا، تو انہوں نے مایوسی میں بلّا نان اسٹرائک چھورپر وکٹوں میں پر مارا۔ یہ واقعہ ممبئی کی اننگز کے چوتھے اوور کا تھا۔

اس طرح انہوں نے انڈین پریمئر لیگ کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ ممبئی انڈینس نے یہ میچ 34 رن سے گنوایا تھا۔کے کے آر نے اس جیت سے مسلسل چھ میچ ہارنے کاریکارڈ توڑا تھا۔آپ کوبتادیں کہ روہت شرما موجودہ آئی پی ایل کے ان کپتانوں میں شامل ہیں، جن پر سست اوور رفتار کی وجہ سے 12 لاکھ روپے جرمانہ لگایاجا چکا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *