اب رابرٹ واڈرکی بھی سیاست میں انٹری ! لوگوں کی خدمت کرنے کی ظاہر کی منشا

Share Article
robert-vadra
نئی دہلی: منی لاڈرنگ اور زمین گھوٹالے معاملے میں پھنسے رابرٹ واڈرا نے سیاست میں آنے کے اشارے دیے ہیں۔ ایک فیس بک پوسٹ میں انہوں نے سیاست میں آنے کی منشا ظاہر کی ہے۔ اپنے فیس بک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ برسوں کے تجربے اور سیکھ کو ضائع نہیں کیا جا سکتا ہے اور ان کا بہتر استعمال کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ایک بار یہ تمام الزامات ختم ہو جائیں تو مجھے لگتا ہے کہ میں نے لوگوں کی خدمت میں ایک بڑا کردار ادا سکوں گا۔

رابرٹ واڈرا کا کہنا ہے کہ الگ الگ مواقع پر حکومتیں ملک کے اصل مسائل سے توجہ بھٹکانے کے لئے ان کے نام کا استعمال کرتی آئی ہیں۔

رابرٹ واڈرا نے اتوار کو فیس بک پر پوسٹ لکھ کر اپنا درد بیان کیا ہے۔اپنے پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح انہیں گھنٹوں تک ای ڈی دفتر میں پریشان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے لکھا کے ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایک دہائی سے زیادہ الگ الگ حکومتوں نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی۔ ملک کے لوگوں نے آہستہ آہستہ محسوس کیا کہ ان الزامات میں کوئی بھی حقائق نہیں ہے۔ لوگ اس جھوٹ سے باہر نکلے اور مجھ پر اعتماد ظاہر کیا، ایک بہتر مستقبل کی نیک خواہشات کے لئے آپ سب کا دل سے شکریہ۔

رابرٹ واڈرا نے آگے لکھا ہے کہ میں جن بچوں کے درمیان میں جاتا تھا وہاں سے لے کرمعذوروں کے اسکول تک، مدر ٹریسا کے خیالات سے، مختلف مذاہب کے عبادت گاہوں پر جاکر، یتیم خانوں میں جا کر خدمت سے، اسپتالوں، مندروں کے باہر بھوکے اور غریب لوگوں کو کھانا کھلانے سے بہت کچھ سیکھا اور خود کو مضبوط بنا کر رکھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *