اکشر دھام مندر کے پاس تابڑ توڑ فائرنگ سے دہل اٹھی دہلی

Share Article
obbers-fire
نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی گزشتہشام گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھی۔ گولیاں اکشر دھام مندر سے ملحق پانڈو نگر علاقے میں چلی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کی فائرنگ لیٹروں اور دہلی پولیس کے مڈبھیڑ میں چلیں ہیں۔بھرے مارکیٹ میں ہوئی اس فائرنگ سے پورے علاقے میں افرا تفری مچ گیا۔ معلومات کے مطابق اکشر دھام مندر سے ملحق رہائشی علاقہ پاڈونگر میں لوٹ کی واردات کے دوران بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش پکڑ اگیا۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اور اعلیٰ افسر پہنچ چکے ہیں۔
obbers-fire
دہلی پولیس کی مانیں تو، لیٹرے تھانہ پانڈو نگر علاقے میں لوٹ مار کر بھاگ رہے تھے، جیسے ہی پولیس کو خبر ملی پولیس نے ان کا پیچھا شروع کر دیا، جسے دیکھتے ہوئے بدمعاشوں نے اکشردھام مندر کے پاس دہلی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ میں ابھی تک کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے، اس دوران پولیس نے فائرنگ کر بھاگ رہے بدمعاشوں کو ہتھیار کے ساتھ دبوچ لیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *