’می ٹو مہم‘ پر ریا کپورنے کہا۔ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں خواتین، آواز اٹھانے پرہی بات سنی جائے گی

Riya-Kapoor

فلم میکر ریا کپور کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ’می ٹو‘ مہم خواتین کواپنی آواز اٹھانے کے لئے صحیح سمت میں ایک بڑا قدم تھا اور اب فلم انڈسٹری میں بہت سے لوگ بیباک ہیں۔ریا نے بتایا، “فلم انڈسٹری میں بے باکی سے بولنے والے کئی لوگ ہیں .. آج لوگ اپنی آواز کو ڈھونڈنا سیکھ رہے ہیں۔ ہم یہ جاننے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کہ جو بھی ہم سوچتے اور کہتے ہیں یہ اس کاحق ہے .. تو مجھے لگتا ہے کہ یہاں بہت سے لوگ ہیں جو اپنی آواز کو تلاش چکے ہیں اور بولنے میں کافیحدتک مضبوط ہیں۔

ریا نے کہا، ’ایم ٹو ‘مہم خواتین کواپنی آواز تلاش کرنے کے لئے درست سمت ہے جوانہیں ان کی بات کورکھنے اورکھل کر بولنے کاموقع دے رہے ہیں۔یہ ایک بڑاقدم ہے۔ مردوں کوبھی ان کی بات کوسمجھنااورحمایت کرنے چاہئے۔ریا نے کہا کہ بے باک ہونے کے لئے ذمہ دار ہونا بھی بہت ضروری ہے ۔

آپ کو بتا دیں کہ ریا انل کپور کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپور آہوجا اور ہرش وردھن کپور کی بہن ہیں۔ انہوں نے 2010 میں ’عائشہ‘کے ساتھ بطور فلم ساز اپنا سفر شروع کیا تھا اور بعد میں انہوں نے ’خوبصورت‘اور ’ویرے دی ویڈنگ‘جیسی فلمیں پروڈیوزکی۔ریا سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں۔ وہ پرسنل اور پروفیشنل زندگی سے منسلک تمام اپڈیٹس انسٹگرام پر تصاویر کے ذریعے فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *