مکسڈ مارشل آرٹس میں اترنے کو تیار ہیں رتو پھوگاٹ

Share Article

 

کشتی میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھارتی خاتون پہلوان رتوپھوگاٹ مکسڈ مارشل آرٹس میں اترنے کو تیار ہیں۔ رتو ون چیمپئن شپ کے “ایج آف ڈریگنس” مقابلہ میں 16 نومبر کو جنوبی کوریا کی نام ہی کم سے مقابلہ کریںگی۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے رتو سمیت تمام کھلاڑی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پہنچ چکے ہیں۔

پیشہ ورانہ ایم ایم اے میں اپنے پہلے مقابلے سے قبل 25 سالہ رتو نے واضح کیا کہ اس کھیل میں آنے کا ان کا ایک ہی مقصد ہے، چمپئن بننا۔ انہوں نے کہا، “میں مکسڈ مارشل آرٹس میں عالمی چیمپئن بننا چاہتی ہوں۔ ابھی میں جو بھی کر رہی ہوں وہ مجھے اسی سمت میں لے کے جا رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا، “میں نے اس نئے کھیل میں اپنا پورا دل لگا دیا ہے۔ میں ایم ایم اے میں ورلڈٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بننے کے لئے لڑوں گی۔ اس کھیل میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوں، یہ میرے لئے فخر کی بات ہے‘‘۔

رتو نے پہلے بھی بھارت کے لئے کشتی میں کئی اعزازات حاصل کئے ہیں۔ دولت مشترکہ کشتی چیمپئن شپ میں انہوں نے طلائی تمغہ جیتا، عالمی انڈر -23 کشتی میں چاندی کا تمغہ اور ایشیائی کشتی میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ وہ کئی بار بھارتی کشتی مقابلہ میں چیمپیئن رہ چکی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *