رشی کپور کو یاد آیا بچپن، کوکا کولا اشتہارات کی اصلی تصویر شیئر کی

Share Article

 

سینئر اداکار رشی کپور بالی ووڈ میں اپنی بات بیباکی سے رکھنے کے لئے مشہور ہیں۔ حال ہی میں امریکہ سے کینسر کا علاج کراکر ہندوستان واپس آئے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں۔ رشی نے چلڈرن ڈے سے ٹھیک ایک دن پہلے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک اشتہار کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ بونی کپور، آدتیہ کپور،ٹو ٹو شرما اور انل کپور نظر آ رہے ہیں۔ رشی نے ٹوئٹر پر لکھا-’ کوکا کولا کا اوریجنل اشتہار ہے۔ بونی کپور، آدتیہ کپور، رشی کپور، ٹوٹو شرما اور خوبصورت انیل کپور (تصویر بشکریہ خالد محمد)‘

 

رشی کپور کے اس ٹویٹ کو انل کپور نے ری ٹویٹکیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے ۔وہیں کوکا کولا نے رشی کی ٹویٹس پر رائے دی ہے۔ کوکا کولا نے لکھا ہے کہ رشی نے کیاپیارا پل شیئرکیا ۔ وہیں ایک اور یوزر نے لکھا’سر جی آپ گولومولو لگ رہے ہیں‘۔ ایک اور مداح نے لکھا’صحیح میں چنٹولگ رہے ہو، سر جی‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *