سری نگر میں موبائیل انٹرنیٹ سروس اور ریل سروس بحال

Share Article

 

سری نگر میں جمعرات کے روز سیکورٹی وجوہات کے سبب بند کی گئی موبائیل انٹرنیٹ سروس اور ریل خدمات کو جمعہ کے روز ایک بار پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔

 

Image result for Restore the mobile internet service and rail service in Srinagar

 

بتا دیں کہ جمعرات کو سرینگر-بڈگام حلقہ میں ہوئی ووٹنگ کے پیش نظر انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات سے وادی کشمیر میں جمعرات سے ریل سروس معطل کر دی تھیں۔ ریل سروس کے ساتھ ہی سری نگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ سروس بھی ملتوی کر دی گئی تھیں حالانکہ براڈبینڈ سروس معمول کے مطابق کام کر رہی تھی۔ ایک افسر کے مطابق موبائیل انٹرنیٹ سروس افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطاً طور پر ملتوی کی گئی تھیں جو جمعہکے روز ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *