Ms-Nasimus-Sahar
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ہوم سائنس شعبہ کی ریسرچ اسکالر نسیم السحرکو ان کے ریسرچ پیپر کے لئے ’پروفیسر رادھا کمل مکھرجی میموریل ایوارڈ فارینگ سوشل سائنٹسٹ‘ سے نوازا گیا ہے۔ نسیم السحر کو یہ ایوارڈ کرشچین کالج، اندور میں ’سائنس ٹکنالوجی اینڈ سوسائٹی‘ کے موضوع پر منعقد بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ان کے ریسرچ پیپر ”Sustainable Management of Marigold Flower Waste for the Extraction of Natural Dye” کے لئے دیا گیا۔ نسیم السحراے ایم یو کے ہوم سائنس شعبہ میں ڈاکٹر صبا خاں اور انجینئر محمد علی خاں (پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی شعبہ) کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here