ہماری شادی کیلئے پوری پروڈکشن ٹیم کی ضرورت ہے: رچا چڈھا

Share Article

بالی ووڈ سے ان دنوں شادی کی خبریں آتی ہی رہتی ہیں ۔ اس فہرست میں نیا نام رچا چڈھا کا ہے ، جنہوں نے شادی کے بارے میں کھل کر بات چیت کی ۔ تقریبا 2 سال سے علی فضل کو ڈیٹ کررہی رچا نے شادی کی پلاننگ کے بارے میں بتایا ۔

بومبے ٹائمز سے بات چیت میں جب علی فضل سے شادی کو لے کر سوال کیا گیا ، تو رچا نے کہا کہ ہماری شادی کیلئے پوری پروڈکشن ٹیم کی ضرورت ہے ۔ علی اور میری پروڈکشن ٹیم کو ایک ساتھ آنا ہوگا ۔ کیونکہ فی الحال ہم دونوں ہی کافی مصروف ہیں ۔ رچا نے بتایا کہ ان دنوں علی کو خود کیلئے پانچ دن بھی ٹھیک سے نہیں مل پاتے ہیں ، ایسا نہیں ہے کہ ہمیں کمٹمنٹ سے ڈر لگتا ہے ، لیکن ہم دونوں کافی مصروف ہیں ۔ ہمیں ایک دوسرے سے ملنے کا بھی وقت نہیں ملتا ہے۔

Image result for richa chadda and ali fazal

رچا نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ علی اور میں ایک مہینے میں ایک یا دو مرتبہ ہی مل پاتے ہیں۔ کبھی کبھی اندھیری سے باندرہ کی دوریاں بھی طویل مسافت کی طرح لگتی ہیں ۔ علی صبح شہر میں آتے ہیں اور میری صبح کی شفٹ ہوتی ہے ، اس لئے ہم لوگ ویڈیو کال ہی کر پاتے ہیں ۔ ایسے حالات میں ہم شادی کے بارے میں کیسے سوچ سکتے ہیں ۔

Image result for richa chadda and ali fazal

جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ دونوں کس طرح ساتھ میں وقت گزارتے ہیں ، تو رچا نے بتایا کہ علی میرے بہت اچھے دوست ہیں ، میں جہاں بھی ہوتی ہوں ، وہ مجھے سرپرائز دینے آجاتے ہیں ۔ ہم دونوں جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں ، ساتھ مل کر کھانا بناتے ہیں ، فلم دیکھتے ہیں اور کبھی کبھی ورک آوٹ کیلئے بھی ساتھ ہی نکل جاتے ہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *