فوج کے خلاف لوگوں کے بھڑکانے کے الزام میں نواز شریف کے خلاف رپورٹ درج

Share Article
Nawaz-Sharifاسلام آباد: پاکستان پولس نے پی ایم نواز شریف کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے۔ ان پر فوج کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے اور نفرت پھیلانے کا الزام ہے۔ یہ رپورٹ ایک وہاٹس کلپ کی بنیاد پر درج کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میں شریف لوگوں کو فوج کے خلاف اکساتے اور منافرت انگیز باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان کے اخبار ڈان کے مطابق راولپنڈی پولس نے پاکستانی آرمی کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے لوگوں کو بھڑکانے کے الزام میں یہ شکایت درج کی ہے۔
ایک پیج کی یہ رپورٹ اشتیاق احمد مرزا نے درج کرائی ہے، جو آئی ایم پاکستان نام کی سیاسی پارٹی کے صدر ہیں۔ پولس نے اس رپورٹ کو ایف آئی آر کے طور پر نہیں بلکہ اپنی ڈائری میں درج کیا ہے۔
پیشہ سے وکیل مرزا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنے آفس میں بیٹھے تھے تبھی ان کے موبائل پر ایک وہاٹس ایپ ویڈیو کلپ آیا، جس میں ایک شخص تقریر دے رہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ کلپ میں نواز شریف تقریر کر رہے تھے، جو لوگوں کو آرمی کے خلاف بھڑکا رہے تھے اور ان کے ذہن میں نفرت کے بیج بو رہے تھے۔
غور طلب ہے کہ شریف پنامہ پیپرس لیک معاملہ میں پہلے ہی کرپشن کے الزامات میں گھرے ہیں۔ اس شکایت سے ان کی پریشانیاں اور بڑھ گئی ہیں ۔ پاکستان کے سپریم کورٹ نے پنامہ پیپرس معاملہ میں شریف اور ان کے پریوار کے کردار کی جانچ کے لئے 20اپریل کو مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی ہے۔ کورٹ نے شریف اور ان کے دو بیٹوں حسن اور حسین کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا بھی حکم دیا تھا۔ جے آئی ٹی کو دو مہینے میں تفتیش مکمل کرنی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *