کیرانہ میں 73بوتھوں پر دوبارہ پولنگ،زبردست ووٹنگ جاری

Share Article
Repolling
الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے کیرانہ ، مہاراشٹر میں بھنڈاراگوندیا اورناگالینڈ لوک سبھاسیٹوں پرسوموارکوہوئے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران وی وی پیٹ مشینوں میں گڑبڑی کی شکایتوں کودیکھتے ہوئے ان علاقوں کے 123پولنگ مراکزآج ووٹنگ ہورہی ہے۔اس میں کیرانہ کے 73اوربھنڈاراگوندیاکے49پولنگ مراکزپرووٹنگ جاری ہے۔ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہوگئی اورشام 6بجے تک چلے گی۔کیرانہ کے 73بوتھوں میں ایک بجے تک 42.27فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے اورگنگوہ ونکوڑکے بوتھوں پرزبردست ووٹنگ ہورہی ہے۔بہرکیف کیرانہ لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں بدھ کے روز 73پولنگ بھوتھ پر صبح سات بجے پھرسے پولنگ شروع ہوئی۔ ان میں سے 68پولنگ بوتھ سہارنپور ضلع اور پانچ پولنگ بوتھ شاملی ضلع میں ہیں۔ بالو گاؤں کے ایک بوتھ پر ای وی ایم خراب ہونے سے ووٹنگ متاثر ہوئی ہے۔ دوبارہ پولنگ کے لئے سیکورٹی کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *