مذہبی اتحاد کا انمول نمونہ

Share Article

Religios-Harmoneyمذہب انسان کو انسانیت، بھائی چارگی اور باہمی احترام کا سبق دیتا ہے۔علامہ اقبال کا یہ شعر بہت مشہور ہے کہ :

مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا

ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا

ہم سب ایک ہیں کی بہترین مثال کیرالہ کے ضلع پتھان ماتھیا میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہاں کےایک  مندر سبرامیلا میں ہندو بڑی عقیدت و احترام سے ااتے ہیں اور اپنی منتیں پوری ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ یہاں کے مندر میں ایک مسلمان پابندی کے ساتھ لوگوں کے ماتھے پر ٹیکے لگاتا ہے اور ہندو بھی پورے احترام کے ساتھ اس شخص کے پاس آتے ہیں اور اپنی پیشانی پر ٹیکہ لگواتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس مندر کے ٹرسٹی میں مسلمان کا نام بھی شامل ہے اور جب بھی کوئی ہندو اس مندر میں جاتا ہے تو اس کے قریب ہی واورا  مسجد کی زیارت کے لئے ضرور جاتا ہے۔۔یہ ہے ہندو مسلم اتحاد کی بہترین مثال اور ان لوگوں کے لئے عبرت بھی جو باہمی نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *