dmc

نئی دہلی: اندرلوک میں واقع گردوارہ سنگھ سبھانے دہلی اقلیتی کمیشن میں شکایت درج کی کہ گردوارے کے سامنے لوگ ہر قسم کی پرائیویٹ اور کمرشیل گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے گردوارہ میں آنے جانے والے لوگوں کو بڑی پریشانی ہوتی ہے اور گردوارہ کے کام میں خلل ہوتا ہے۔ گذشتہ روزکی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق،کمیشن نے اس سلسلے میں مداخلت کی اور اب ڈپٹی کمشنر پولیس شمالی ضلع نے کمیشن کو اطلاع دی ہے کہ گردوارہ کے سامنے سے ساری گاڑیاں ہٹا دی گئی ہیں اور ایک پولیس اہلکار وہاں تعینات کردیا گیا ہے تاکہ گردوارے کے سامنے کی زمین پر کوئی قبضہ نہ کرسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here