ریلائنس جیو کا دھماکے دار آفر

Share Article
reliance-jiofi-device
ریلائنس جیو نے ایک بار پھر دھماکہ کیاہے۔کمپنی نے اس نئے آفرمیں جیوفائی یوزرس کو8مہینے تک ہرروز 1.5جی بی ڈیٹادینے کا اعلان کیاہے۔حال ہی میں کمپنی نے جیوفائی کی قیمت 1999روپئے سے گھٹاکر 999روپے کردیاتھا۔ عیاں رہے کہ اس آفرکافائدہ لینے کیلئے یوزرس کو1999روپئے خرچ کرکے جیوفائی ڈیوائس خریدنی ہوگی۔یعنی یہ آفر صرف جیو فائی ڈیوائس یوزرس کے لئے ہے ۔ صارفین کو 1999روپے خرچ کر کے جیو فائی ڈیوائس خریدنی ہوگی ۔ اس میں انہیں3595روپے تک کا فائدہ ملے گا۔ ساتھ ہی آفر کے تحت 1999روپے کا جیو فائی خریدنے والے صارفین کو 1295روپے کی قیمت کا ڈاٹا ملے گا۔اس کے تحت یوزر 1.5جی بی ،ٹو جی بی اور تین جی بی والے پلان کا استعمال کر سکیں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیں   گورکھپور میں ڈی ایم سمیت 37 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

 

واضح رہے کہ ریلائنس جیو 1999روپے کے جیو فائی میں مفت ڈاٹا اور جیو واوچر دے گی ۔ اس آفر میں صارفین کوکل 3595روپے کا فائدہ ہوگا۔ اس کے ذریعہ کمپنی 999روپے والا جیو فائی 1999روپے میں دے گی جس میں صارفین کو 1295روپے کا بنڈلڈ ڈاٹا اور 2300روپے کے جیو واوچر ملیں گے ۔ ساتھ ہی جیو فائی ڈیوائس پر 2300روپے کی قیمت کے جیو واوچرس ملیں گے ۔ ان واوچرسکااستعمال پے ٹی ایم ،اے جیو اور ریلائنس ڈیجیٹل میں کیا جا سکت اہے ۔ ریلائنس ریٹیل اسٹور سے اس آفر کافائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ جیو کی ویب سائٹ پر بھی یہ فائدہ ملے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *