ریلائنس جیو4جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں سب سے بہتر

Share Article

ٹیلی کام ریگولیٹر TRAI کے ذریعہ ستمبر کیلئے شائع اوسط 4G ڈاون لوڈا سپیڈ کے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے ایک بار پھر بازی مارلی ہے۔ ستمبر ماہ میں جیو کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ21.0 ایم بی پی ایس رہی۔ اس سال کے پہلے 9 مہینوں میں جیو 4 جی ڈاون لوڈا سپیڈ کے معاملے میں اول مقام پر رہا ہے۔ 2018 میں بھی ریلائنس جیوا سپیڈ کے معاملے میں سب سے تیز 4G آپریٹر تھا ۔ 2018 کے سبھی 12 مہینوں میں جیو کی 4 جی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ سب سے زیادہ تھی۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(TRAI) کے ذریعہ شائع اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں بھارتی ایئر ٹیل کی کارکردگی میں معمولی سدھار دیکھا گیا۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ اگست کے 8.2 ایم بی پی ایس کے مقابلے ستمبر میں 8.3ایم بی پی ایس رہی جبکہ 2ماہ پہلے جولائی میں اس کی سپیڈ 8.8ایم بی پی ایس ماپی گئی تھی۔ جیو کے مقابلے ایئر ٹیل کی اسپیڈ ڈھائی گنا کم ہے۔

حالانکہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولرنے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا ہے اور اب ووڈافون آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ الگ دکھاتا ہے۔ ووڈافون نیٹ ورک کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈا سپیڈ میں گراوٹ درج کی گئی۔ اگست کے 7.7 ایم بی پی ایس کے مقابلے یہ ستمبر میں 6.9ایم بی پی ایس ہی رہ گئی۔ آئیڈیا نے ستمبر میں معمولی سدھار درج کیا جب اس کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 6.4ایم بی پی ایس ہوگئی ۔

ستمبر میں 5.4ایم بی پی ایس کے ساتھ آئیڈیا ، اوسطا4 جی اپ لوڈاسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ ووڈا فون اور ایئر ٹیل کی ستمبر ماہ میں اوسط اپ لوڈا سپیڈ باالترتیب 5.2ایم بی پی ایس اور 3.1 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ ووڈافون کی اوسطاً 4 جی اپ لوڈا سپیڈ میں جہاں گراوٹ درج کی گئی وہیں ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی اسپیڈ جس کی تس رہی۔ جبکہJio کی 4 جی اپ لوڈا سپیڈ سے زیادہ 4.2Mbps ماپی گئی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی کیلکولیشن مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا کئے گئے ریئل ٹائم اعدادو شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *