پلوامہ دہشت گرد حملے میں شہید جوانوں کے بچوں کو تعلیم سے لے کر ملازمت تک کا خیال رکھے گا ریلائنس فاؤنڈیشن

Share Article

 

اپنے بیان میں فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ جیسے جوان ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح ان کے خاندان کا خیال ہم رکھیں گے تا کہ وہ اپنا فرض مکمل طور پر ادا کر سکیں۔

 

Image result for pulwama

نئی دہلی: پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کے بچوں کی پرورش اور ان کی پڑھائی سے لے کر کام کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کی روزی روٹی تک پوری ذمہ داری ریلائنس فاؤنڈیشن نے لیا ہے۔ ساتھ ہی فاؤنڈیشن نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی تمام فوجی کے ہر ممکن علاج کے لئے ان کا اسپتال تیار ہے۔اپنے بیان میں فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ جیسے جوان ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح ان کے خاندان کا خیال رکھنا ہمارا کام ہے تاکہ نوجوان اپنا فرض مکمل طور پر ادا کر سکیں۔

 

Image result for pulwama

بتا دیں کہ پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں حملہ کیا تھا۔جس سے سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے۔ اس حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان سے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ نتائج کو برداشت کرنے کے لیے تیار رہیں۔

 

Image result for pulwama

دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ گاڑی اور اس میں بیٹھے جوانوں کے پرخچے اڑ گئے۔ اس حملے کو لے کر ملک بھر میں غصے کا ماحول ہے۔ لوگ جگہ جگہ مظاہرہ کرکے دہشت گردوں کے خلاف اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔
دہشت گرد تنظیم جیش محمد پر نیا انکشاف، کشمیر کے نوجوانوں کو ہندوستان پر حملے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *