40لاکھ گاڑیوں کا رجسٹریشن منسوخ

Share Article
cars
سپریم کورٹ کی ناراضگی کے بعد آلودگی اوردم گھونٹتی آب وہوا سے نجات پانے کیلئے دہلی سرکار نے سخت قدم اٹھالیاہے۔دہلی سرکار نے جمعرات کوسپریم کورٹ کوجانکاری دی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے قومی راجدھانی دہلی میں رجسٹرڈ 1.10کروڑگاڑیوں میں سے 40لاکھ گاڑیوں کارجسٹریشن ختم کردیاہے۔ان میں 15سال سے زیادہ پرانے پٹرول اور10سے زیادہ پرانے ڈیزل گاڑیاں شامل ہیں۔
بہرکیف دہلیبھاری آلودگی کے درمیان 40 لاکھ پرانی گاڑیوں کا رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے دہلی -این آر سی میں آلودگی کی شکایات درج کرنے کے لئے اس نے ٹویٹر اور فیس بک پر اکاؤنٹس کھولے ہیں۔ وہیں سڑکوں پر گاڑیوں کوپکڑنے کے لئے ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔دلی حکومت کے وکیل نے جسٹس مدن بی لوکور کی سربراہی میں بینچ کو بتایا کہ دہلی میں 15 سالہ پٹرول اور 10 سالہ ڈیزل کی 40 لاکھ پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پیرکوسپریم کورٹ اس بات پرناراضگی ظاہرکی تھی کہ اتنے زیادہ پرانی گاڑیوں کے چلنے پرپابندی لگانے کیلئے این جی ٹی اورسپریم کورٹ کے 2015کے احکامات پرابھی تک عمل نہیں کیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *