رئیل می3 نے اسمارٹ فون سیل کا نیا ریکارڈ قائم کیا ، جانئے خاص فیچرس

Share Article

Realme3

نئی دہلی: چینی اسمارٹ فون ڈیویلپر اور اوپپو کا سب برا برانڈ رئیل می نے گزشتہ ماہ ہی نیا اسمارٹ فون رئیل می 3 لانچ کیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون نے 5 لاکھ یونٹس کی فروخت کی تعداد پار کر لیا ہے،کمپنی کا دعویٰ ہے کہ رئیل می 3 نے پہلی دو سیل میں ہی 3,11,800 یونٹس کی سیل کا ہندسہ پار کر لیا تھا۔ بتا دیں کہ رئیل می 3 ( 3 Realme ) اسمارٹ فون ڈول ریئر کیمرا اور میڈیاٹیک ہیلیو پی 70 پروسسر کے ساتھ لانچ ہوا تھا۔ اسمارٹ فون میں آپ کو اینڈرائڈپائیپر مبنیکلراو ایس ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو اس میں 4,230 ایم اے ایچ کی ایک دمدار بیٹری، ایچ ڈی پلس ڈسپلے وغیرہ فیچرس بھی ملتے ہیں۔

رئیل می 3 کی قیمت

رئیل می3 اسمارٹ فون 8,999 روپے کی شروعاتی قیمت میں آتا ہے۔ یہ قیمت اسمارٹ فون کے بیس ویرائنٹ کی ہے، جسمیں 3GB RAMاور32GB اسٹوریج ملتا ہے۔ اسمارٹ فون4 GBریم اور64GB اسٹوریج کے ساتھ بھی آتا ہے، اس ویرائنٹ کی قیمت 10,999 روپے ہے۔ اس فون کو آپ ( flipkart.com ) اور رئیل می کے ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔ رئیل می 3 آپ کوڈائنمک بلک، ریڈاینڈ بلیو اور بلیک کلر میں ملتا ہے۔

رئیل می 3 کی خصوصیات

رئیل می 3 اسمارٹ فون اینڈورائڈ پائی پر مبنی کلر او ایس6.0 پر کام کرتا ہے۔ فون میں ڈول نینو سم سپورٹ دیا گیا ہے۔ یہ فون 6.2 انچ کی فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے، جس میں 19:9 کا اسپیکٹ ریشیو دیا گیا ہے۔ فون میں کانکرنگ گوریلا گلاس پروٹیکشن دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون میں اکٹاکور میڈیاٹیکہیلیو پی 70 پروسسر دیا گیا ہے۔ فون میں آپ کو3GBریم اور64GBریم کا متبادل ملتا ہے۔

فون میں 13 میگا پکسل 2 میگا پکسل کا ڈول ریئر کیمرے سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ فون میں پیچھے فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے، اس کے ساتھ فرنٹ میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ رئیل می 3 اسمارٹ فون 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج میں بھی دستیاب ہے۔ دونوں ہی متبادل میں آپ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھا سکتے ہیں، جس کے لئے کمپنی ایک الگ سے ڈیڈکیٹیڈ سلائٹ دیا ہے۔ اسمارٹ فون 4,230 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *