آئی پی ایل 2019:وراٹ کی سنچری کی بدولت بنگلورکی دوسری جیت

Share Article

kohli

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل 2019 )کے سیزن 12میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 10 رنوں سے ہرادیا ۔کپتان وراٹ کوہلی کی(100)شاندار سنچری کی بدولت رائل چیلنجرس نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو 10رن سے جمعہ کوشکست دے کر آئی پی ایل 12 میں اپنی دوسری جیت درج کی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) نے کپتان کوہلی کی سنچری کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائڈر(کے کے آر) کو جیت کیلئے 214 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا ، جس کے جواب میں کے کے آر 203 رن ہی بناسکی۔

آرسی بی کیلئے کوہلی نے 58 گیندوں میں 100 رن بنائے۔ اس کے علاوہ معین علی نے 28 گیندوں میں 66 رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ علاوہ ازیں پارتھیو پٹیل نے 11 ، ناتھ نے 13 اور اسٹونس نے 17 رن بنائے۔ کولکاتہ کیلئے گرنی ، نارائن ، رسیل اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ لئے۔

کے کے آر کی جانب سے سب سے زیادہ نتیش رانا نے ناٹ آؤٹ 85 رن بنائے۔ اس کے علاوہ آندرے رسیل نے طوفانی انداز میں 25 گیندوں میں 65 رن کی اننگز کھیلی۔ رسیل نے 9 چھکے اور دو چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ سنیل نارائن نے 18 رن ، شبھم گل اور اتھپا نے 9، 9 رن بنائے۔ بنگلورو کیلئے ڈیل اسٹین نے دو اور سینی اور اسٹونس نے ایک ایک وکٹ لیا۔قابل ذکر ہے کہ کولکاتا کو نو میچوں میں یہ پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *