آربی آئی کے نائب گورنر آچاریہ کے استعفیٰ پر غور

Share Article
Indian central bank deputy governor Acharya resigns early

 

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے نائب گورنر ویرل آچاریہ نے اپنے مدت کار کی تکمیل کے چھ ماہ پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔ آر بی آئی کے ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق آچاریہ امریکہ کے نیویارک یونیورسٹی میں اقتصادیات کے سی وی اسٹار پروفیسر کے طور پر پڑھانے کے لئے جائیں گے۔

 

اس بارے میں آر بی آئی کے مرکزی جنرل منیجر یوگیش دیال نے پیر کو بیان جاری کرکے کہا کہ میڈیا کے کچھ حصوں میں رپورٹیں سامنے آئی ہیں کہ ریزرو بینک (آر بی آئی) کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر ویرل آچاریہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ ہفتے پہلے، ڈاکٹر آچاریہ نے آر بی آئی کو ایک خط بھیجاتھا جس میں بتایا تھا کہ ضروری ذاتی وجوہات سے وہ 23 جولائی، 2019 تک ہی اپنی سروس دے سکتے ہیں، اگرچہ دیال نے کہا کہ ان کے استعفیٰ پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔مرکزی بینک میں سب سے کم عمر کے نائب گورنر میں سے ایک ویرل آچاریہ 23 جنوری، 2017 کو آر بی آئی میں عہدہ کوسنبھالا تھاپچھلے سال 26 اکتوبر کو آر بی آئی کی خود مختاری برقرار رکھنے کی ضرورت کو لے کر ان کے بیان کے بعد اس بات کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں کہ آچاریہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ جون ماہ کے پہلے ہفتے ختم ہوئی مانیٹری پالیسی کے اجلاس میں بھی آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس اور ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ کے درمیان مالی خسارہ اور اس کا صحیح صحیح اندازہ کے معاملے پر اختلاف سامنے آیاتھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *