بھگوان جگناتھ کی رتھ یاترا میں مہمان خصوصی ہوں گی نصرت جہاں، اسكان نے بھیجا دعوت

Share Article

لوک سبھا میں حلف برداری کی تقریب میں مانگ میں سندور، ہاتھوں میں چوڑیاں پہننے پر تنقید کا سامنا کر رہی نصرت جہاں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ دراصل مغربی بنگال سے ٹی ایم سی رہنما کو بھگوان جگناتھ کی رتھ یاترا میں مہمان خصوصی بننے کی دعوت بھیجا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں 4 جولائی سے شروع ہونے والی بھگوان جگناتھ کی رتھ یاترا کے آغاز پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کریں گی۔ تو وہیں نصرت جہاں اس رتھ یاترا میں بطور مہمان خصوصی ہوں گی شامل۔ذرائع کے مطابق اسكان کے ترجمان نے نصرت جہاں کو رتھ یاترا میں مہمان خصوصی بنائے جانے کے سوال پر کہا ہے کہ ہم تمام مذاہب کو ماننے والے لوگ ہیں۔ نصرت جہاں کے خیال ہمارے خیالات سے ملتے ہیں۔وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہیں۔ ایسے میں ایک سیاستدان کی حیثیت سے وہ آج کے نوجوانوں کے خیالات کو متاثر کریں گی۔ یہی سوچ کر انہیں دعوت دیا گیا ہے۔

Image result for nusrat jahan tmc

وہیں دوسری طرف نصرت جہاں نے بھی رتھ یاترا میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہیں اور آگے بھی ایسا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مسلمان ہیں اور سیکولر ہندوستان کی شہری ہیں۔ میرا مذہب خدا کے نام پر لوگوں کو تقسیم نہیں سکھاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نصرت نے کہا کہ مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ میرے بارے میں کوئی کیا بولتا ہے۔میں نے ایک اداکارہ کے طور پر اس رتھ یاترا میں حصہ لیتی رہی ہوں اور اس بار بھی اسی کردار میں اس میں حصہ لینے جا رہی ہوں۔

Image result for nusrat jahan tmc

غور طلب ہے کہ حال ہی میں نصرت جہاں نے کاروباری نکھل جین سے شادی کی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ تو وہیں کچھ لوگ انہیں سپورٹ کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *