اب دوسرے ہنی مون کی تیاری میں راکھی ساونت : وائرل ویڈیو یہاں دیکھیں

Share Article

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین کہی جانے وانے والی اداکارہ راکھی ساونت ان دنوں عجیب و غریب خبروں میں بنی ہوئی ہیں۔ 28 جولائی کو شادی کرنے کے بعد سے لیکر اب تک راکھی نے اپنے شوہر کی ایک جھلک نہیں دکھائی ہے لیکن آئے دن وہ اپنی شادی سے جڑی باتیں کرتی نظر آجاتی ہیں۔

گزرے دنوں لال رنگ کے لباس میں تصویریں شیئر کرتے ہوئے راکھی نے اپنی ہنی مون فوٹو بتائی تھیں۔ وہیں اب ایک ویڈیو شیئر کرکے انہوں نے ایسا کہہ دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ راکھی ساونت اپنے دوسرے ہنی مون پر جارہی ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے ہنی مون کی ڈیسٹنیشن کا بھی انکشاف کیا ہے۔

Image result for second honeymoon rakhi sawant

راکھی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ہنی مون پر لندن جارہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں انہوں نے اداکارہ کنگنا رانوت کا نام بھی لیا ہے۔ راکھی نے کہا ‘میں بہت خوش ہوں کہ اگلے ہفتے میں لندن، برمنگھم اور پتہ نہیں کہاں۔کہاں جارہی ہوں۔ میں ہنی مون کیلئے جارہی ہوں لیکن اس مرتبہ میں اکیلے ہی جارہی ہوں۔ یہاں دیکھیں ویڈیو۔۔

Image result for second honeymoon rakhi sawant

راکھی نے آگے کہا کیونکہ کنگنا رانوت کی فلم کوئین دیکھی تھی اس میں کنگنا رانوت اکیلے ہنی مون پر گئی تھیں۔ اس لئے میں بھی اکیلے ہنی مون پر جارہی ہوں۔ بہت مزہ آنے والاہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہورہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *