سرکارنے راجیہ سبھا میں پیش کی رافیل پرسی اے جی کی رپورٹ،باہرراہل نے خوب اڑایاپیپرپلین

Share Article
rahul
اپوزیشن کے ہنگامے کے بیچ لوک سبھا سے پہلے سرکارنے راجیہ سبھا میں سی اے جی رپورٹ کوپیش کیاہے۔سرکارنے بجٹ سیشن کے آخری دن یہ رپورٹ پیش کی ہے۔ اپوزیشن اس معاملے کولیکرکافی ہنگامہ کررہاہے۔ وہیں کہاجارہاہے کہ اپوزیشن ہنگامے کے بیچ مودی سرکارآج لوک سبھا میں بھی رافیل طیارہ سودے پرکیگ(سی اے جی) رپورٹ کولوک سبھا میں پیش کرسکتی ہے۔لوک سبھا سے پہلے سرکارنے راجیہ سبھا میں سی اے جی رپورٹ کوپیش کیاہے۔ کانگریس صدرراہل گاندھی شروعات سے ہی وزیراعظم نریندرمودی پرالزام لگارہے ہیں کہ انہوں نے اس ڈیل میں چوری کی ہے، جبکہ بی جے پی اورمرکزی سرکاراس ڈیل کوپاک صاف بتانے میں مصروف ہے۔اب آج آرہی سی اے جی رپورٹ پرسبھی کی نظریں ہیں۔
protest
راہل نے اڑایاپیپرپلین
بدھ کوایوان کی کاررواہی شروع ہونے سے پہلے کانگریس صدرراہل گاندھی ، یوپی اے چیئرپرسن سونیاگاندھی، سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ سمیت دیگرکانگریسی لیڈروں نے پارلیمنٹ احاطے میں گاندھی مورتی کے پاس رافیل معاملے پرمظاہرہ کیا۔راہل گاندھی اورملک ارجن کھڑگے کے بیچ پارلیمنٹ میں رافیل معاملے کولیکرمیٹنگ بھی ہوئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *