راجیو سکسینہ کے دہلی ممبئی سمیت کئی ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری
محکمہ انکم ٹیکس نے اتوار کو راجیو سکسینہ کے نو ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ محکمہ نے یہ کارروائی کالا دھن اور غیر اعلانیہ جائیداد کے معاملے میں کی ہے۔بتا دیں کہ راجیو سکسینہ آگستا ویسٹ لینڈ معاملے میں ملزم تھا بعد میں وہ سرکاری گواہ بن گیا۔
محکمہ انکم ٹیکس کی یہ چھاپہ ماری راجیو سکسینہ کے دہلی اور ممبئی سمیت کئی دیگر ٹھکانوں پر جاری ہے۔ دراصل محکمہ انکم ٹیکس کو سکسینہ کے کئی بینک اکاؤنٹس میں کالے دھن ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے اتوار کو یہ کارروائی کی، اگرچہ محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ ماری کی تصدیق نہیں کی ہے۔
راجیو سکسینہ کو 31 جنوری کو دبئی سے حوالگی کے ذریعہ بھارت لایا گیا تھا۔ اس کے بعد 26 جون کو سپریم کورٹ نے راجیو سکسینہ کی بیرون ملک جانے پر روک لگا دی تھی۔ کورٹ کے فیصلے کے بعد اب راجیو سکسینہ فی الحال بیرون ملک نہیں جا سکے گا۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- حیدرآباد گینگ ریپ: اہم ملزم نے کیا انکشاف، جب ڈاکٹر کو جلایا تو وہ زندہ تھی - December 5, 2019
- اناؤ ریپ کیس میں عصمت دری کے ملزمان نے متاثرہ پر مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلایا، حالت سنگین - December 5, 2019
- سزا کے نفاذ کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں - December 5, 2019