این ڈی اے کے 350 سیٹیں جیتنے کا راجیو رنجن نے کیا دعوی

Share Article

 

عوام کے رخ کو مکمل طور این ڈی اے کے حق میں بتاتے ہوئے بی جے پی ریاستی ترجمان سابق ممبر اسمبلی راجیو رنجن نے کہا کہ مرکز حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کا اثر ان انتخابات میں واضح طور سے دکھائی دے رہا ہے۔

 

 

انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ کے باوجود این ڈی اے کی ریلیوں کو جس طرح سے عوام کی بے مثال حمایت مل رہی ہے، اس سے صاف ہے کہ اس بار این ڈی اے پہلے سے بھی زیادہ سیٹوں کے ساتھ اقتدار میں واپسی کرے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس بار این ڈی اے 350 تو بی جے پی اکیلے 300 نشستوں کے اعداد و شمار کے ساتھ فتح حاصل کرے گی۔ بہار سمیت پورا ملک مودی کے حق میں ووٹ دے رہا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے لوگوں کو یہ یقین دلایا کہ یہ حکومت اعلانات نہیں کرتی بلکہ انہیں آگے شیڈول مکمل بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے تئیں بھی اس حکومت کا رخ لوگوں کے سامنے ہے۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی بھارت کی ساکھ کو بھی لوگوں نے محسوس کیا اور چین بھی ہندوستان کی شرائط کو ماننے پر مجبور ہو رہا ہے۔ ملک میں ہوئی اس تبدیلی کو لوگوں نے سمجھا اور سراہا ہے، یہی وجہ ہے کہ معاشرے کے ہر ذات مذہب کے لوگ خود آگے آکر این ڈی اے کی حمایت کر رہے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن کو نامناسب بیان بازی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *