اربوں روپے کے ساردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے کے بعد اب روز ویلی معاملے میں بھی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیم نے کولکاتہ پولیس کے سابق کمشنر راجیو کمار کو نوٹس بھیجا ہے۔ انہیں جمعرات کو ہی سی جی او کامپلیکس واقع سی بی آئی دفتر میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا لیکن وہ نہیں پہنچے۔
ان کی جانب سے سی آئی ڈی کے افسران سی بی آئی دفتر پہنچے تھے۔ راجیو کی جانب سے ایک خط کی جانچ افسران کو دی گئی ہے جس میں ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا ہے۔ حالانکہ سی بی آئی نے فی الحال انہیں وقت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
جانچ ایجنسی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جس طرح سے اربوں روپے کے ساردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں ثبوتوں کو مٹانے کے ملزم راجیو کمار ہیں، اسی طرح روز ویلی معاملے میں بھی کئی مقامات پر ان کی ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ اسی معاملے میں ان سے پوچھ گچھ کی جانی ہے۔ راجیو فی الحال ریاست سی آئی ڈی کے ڈی آئی جی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ساردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں فی الحال ہائی کورٹ نے راجیو کی گرفتاری پر روک لگا کر رکھی ہے۔ اس معاملے کی باقاعدہ سماعت چل رہی ہے ۔ اس لئے روز ویلی معاملہ میں نئے سرے سے سی بی آئی کی نوٹس نے کمار کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here