27ویں برسی پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Share Article
rajiv
سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی برسی ملک کے کئی جگہوں پرتعزیتی پروگراموں کا انعقاد کیا۔وہیں یو پی اے صدر سونیا گاندھی ،سابق صدر پرنب مکھرجی ،سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ، کانگریس صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے آج صبح سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 27ویں برسی پر ویر بھومی جا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران پرینکا کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی موجود تھے ۔ راہل نے اپنے والد راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کر کے کہاکہ انکے والد راجیو گاندھی نے سکھایا تھا کہ نفرت ان لوگوں کے لئے ایک جیل کی طرح ہوتی ہے جو اسے اپنے دلوں میں لے کر چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انکیبرسی پرمیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے سب کو پیار کرنے اور سب کا احترام کرنے کی تعلیم دی ۔ یہ ان کے والد کی طر سے انہیں دیا گیا سب سے بڑا تحفہہے جوکوئی والد اپنے بچے کو دے سکتا ہے ۔ راجیو گاندھی کو وہ سب جو انہیں پیار کرتے ہیں اپنے دلوں میں ہمیشہ کے لئے یاد رکھیں گے ۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 21مئی1991کو جنوبی ہند کے شری پیرمبدور،چنئی میں عام الیکشن کی تشہیر کر رہے تھے تبھی ایک بم دھماکے کے دوران انکی موت ہوگئی تھی۔بہرکیف آج کانگریس صدرراہل گاندھی نے کہا کہ ان کے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے انہیں سب کو محبت اور عزت دینا سکھایا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا ’ میرے والد نے مجھے سکھایا کہ جو نفرت کرتے ہیں ان کے لئے یہ جیل ہے‘۔ آج انکی برسی پر ’میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے سبھی کا عزت کرنا اور سبھی سے محبت کرنا سکھایا ‘۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ’ کسی باپ کا اس کے بیٹے کے لئے اس سے بڑا کوئی دوسرا تحفہ نہیں ہو سکتا ‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *