راجیوچوک میٹرواسٹیشن سے 31دسمبرکی رات باہرنہیں نکل سکیں گے

Share Article

rajiv-chowk-metro

اگرآپ دہلی این سی آراوراسکے قریب کے علاقوں میں رہتے ہیں اورنئے سال کاجشن 31دسمبرکی رات راجیوچوک میٹروکے کے آس پاس پارٹی منانے کی سوچ رہے ہیں ،توڈی ایم آرسی کی جاری اطلاعات کوضرورپڑھیں۔دراصل31دسمبرکی رات میں میٹرومسافررات 9بجے کے بعدراجیوچوک میٹرواسٹیشن سے نہیں نکل پائیں گے۔دہلی میٹروریلوے کارپوریشن (ڈی ایم آرسی)نے یہ جانکاری آج 29دسمبرکودی ہے۔ڈی ایم آرسی نے دہلی پولس کے صلاح پریہ قدم اٹھایاہے۔
دہلی میٹرونے ایک بیان میں کہاکہ دہلی پولس کے افسروں کی صلاح کے مطابق،راجیوچوک میٹرواسٹیشن سے نئے سال کے موقع پررات 9بجے کے بعدسے مسافروں کونکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایک بیان میں کہاگیاکہ اس سے افسروں کونئے سال کے جشن کے موقع پرنئی دہلی ضلع علاقے میں قانون اورنظم وضبط بنائے رکھنے میں مددملے گی۔لیکن اس دوران کناٹ پلیس کے جانے والے لوگوں کیلئے ایف اوربی بلاک واقع راجیوچوک میٹرواسٹیشن کے دروازوں سے اندرجانے کیلئے کھلارہے گا۔اس دوران میٹروکی بلولائن (نوئیڈاسٹی سینٹر-دوارکاسیکٹر21)اوریلولائن (ہوڈاسٹی سینٹر-سمے پوربادلی )کی انٹرچینج سہولیات پہلے کی طرح بنی رہے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *