رجت شرما نے ڈی ڈی سی اے کے صدر عہدے سے دیا استعفیٰ

Share Article

 

دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر رجت شرما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

اپنے استعفیٰ میں شرما نے کہا کہ انہوں نے ادارے کے مفاد میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا، “میں ڈی ڈی سی اے کے صدر کے طور پر اپنی مدت کے دوران مجھ پر اعتمادکرنے کے لئے سب کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ اپنی چھوٹی مدت میں میں نے اخلاص کے ساتھ ادارے کے مفاد میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

شرما نے کہا کہ ان کا واحد ایجنڈا یونین کی بہتری تھا اور ہر پہلو میں شفافیت تھی، لیکن ڈی ڈی سی اے میں ایمانداری اور شفافیت کے اصولوں کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہے، جس سے میں نے کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہوں۔ شرما نے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے بہت سے مسائل کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہاکہ اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے اگرچہ مجھے کئی طرح کے ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے منصفانہ اور شفاف طریقے سے اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم، کسی طرح میں صرف ایک ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھتا رہا کہ ارکان سے کئے گئے تمام وعدے پورے ہونے چاہئے۔ یں نے ہر وقت کرکٹ کے مفاد اور فلاح و بہبود کے لیے سر گرم رہا۔

 

شرما نے کہا کہ ایمانداری اور شفافیت، جس میں کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہوں۔ اسی لئے میں نے اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈی ڈی سی اے کا پیسہ صرف کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے خرچ کیا جانا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ رجت شرما نے ڈی ڈی سی اے صدر کا عہدہ گزشتہ سال جولائی میں سنبھالا تھا۔ شرما کے بیس مہینے کی مدت میں کئی بار ان کے اور ڈی ڈی سی اے کے درمیان ہوئے اختلافات کی خبریں سامنے آئیں تھیں ۔ڈی ڈی سی اے کے صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے رجت شرما ہی تھے جنہوں نے فیروز شاہ کوٹلہ کا نام بدل کر ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھنے کی سب سے پہلے تجویز پیش کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *