راجستھان میں بی جے پی کو سبھی 25 سیٹوں پر بھاری برتری

Share Article

 

جے پور، 23 مئی (ہ س)۔ راجستھان میں لوک سبھا انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھاری برتری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔سبھی سیٹوں پر بی جے پی امیدوار آغاز سے برتری لئے ہوئے ہیں۔

 

بی جے پی راجستھان کی 25 میں سے 24 سیٹوں پر انتخابات لڑ رہی ہے۔ ناگور میں بی جے پی نے راشٹریہ لوک تانترک پارٹی سے اتحادکیا تھا۔ یہاں این ڈی اے امیدوار کے طور پرراشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے کنوینر ہنومان بینی وال کانگریس کو چیلنج کر رہے ہیں۔ریاست کی تمام سیٹوں پر بی جے پی امیدوار تقریباً 50 ہزار سے ایک لاکھ تک ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

 

خبریں لکھے جانے تک اجمیر سے بی جے پی کے بھاگیرتھ چودھری 1 لاکھ 30 ہزار 591، الور سے بالک ناتھ 1 لاکھ 37 ہزار 120، باسواڑا سے کن کمل کٹارا 86 ہزار 358، باڑ میر سے کیلاش چودھری 1 لاکھ 24 ہزار 276، بھرت پور میں رنجیتا کولی 82 ہزار 317 ، بھیلواڑا سے سبھاش چندر 3 لاکھ 57 ہزار 157، بیکانیر سے ارجن رام میگھوال 1 لاکھ 27 ہزار 462، چتوڑگڑھ میں چندر پرکاش جوشی 1 لاکھ 97 ہزار 665، چورو میں راہل کسواں 1 لاکھ 19 ہزار 562، دوسہ میں جسکور مینا 29 جار 247، شری گنگا نگر میں نہال چند 1 لاکھ 81 ہزار 677، جے پور سے رام چرن بوہرا 1 لاکھ 15 ہزار 516، جے پور دیہی سے کرنل راج?ودردھن راٹھور 1 لاکھ 26 ہزار 270، جالور سے دیوجی پٹیل 1 لاکھ 62 ہزار 724، جھالاواڑ-باراں سے دشینت سنگھ 1 لاکھ 84 ہزار 752، جھجھنو سے نریندر کمار 68 ہزار 788، جودھپور سے گجیندرشیخاوت 1 لاکھ 1 ہزار 628، کرولی-دھول پور سے منوج راجوریہ 33 ہزار 113، کوٹہ سے اوم برلا 73 ہزار 177، ناگور سے ہنومان بینی وال 60 ہزار 333اور ادے پور سے بی جے پی کے ارجن لال مینا 1 لاکھ 33 ہزار 999 ووٹوں کی لیڈ بنا چکے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *