راجستھان سرکارنے کوٹہ میں باہری طلباپرٹیکس لینے کافیصلہ واپس لیا

Share Article
sanitation-protest
راجستھان کے کوٹامیں میڈیکل اورانجینئرنگ کی کوچنگ کیلئے جانے والے باہری طلباپرمیونسپل کارپوریشن نے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیاتھا،جہاں فیصلے کے مطابق میونسپل کارپوریشن کوطلباسے ایک ہزارروپے ٹیکس وصول کرناتھا۔لیکن طلباکی جانب سے مخالفت کی وجہ سے راجستھان سرکارکوفیصلہ واپس لیناپڑا۔
عیاں رہے کہ 20نومبرکوہوئی میونسپل کارپوریشن ریاستی سمیتی کی میٹنگ میں طلباسے ٹیکس وصولنے کافیصلہ لیاگیاتھا،جہاں میونسپل کارپوریشن شہرمیں صفائی کیلئے روپے جمع کرنے کیلئے کوچنگ اداروں ،پرائیویٹ کالج اوراسکولوں پرٹیکس لگارہی تھی۔میٹنگ میں کہاگیاتھاکہ میونسپل کارپوریشن کوچنگ اداروں کے ذریعہ طلباسے انٹری ٹیکس لے گی۔جہاں ہرطلباکوہرسال ایک ہزارروپے دینے ہوں گے۔قابل ذکرہے کہ کوٹہ میں ہرسال تقریباً سوالاکھ باہری طلباتیاری کرنے کیلئے آتے ہیں جس میں 80ہزاربہارسے آتے ہیں۔لیکن محض ایک دن کے اندرراجستھان سرکارکویہ فیصلہ واپس لیناپڑا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *