راہل کی حمایت میں اترے راج ٹھاکرے، مودی- شاہ کی جوڑی کو بتایا ملک کیلئے خطرہ

Share Article

raj-thackeray

مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ہلا بولا ہے۔ راج ٹھاکرے نے پی ایم نریندر مودی کو ایڈولف ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مودی مکت ہندوستان کی خواہش کرتا ہوں۔ راج ٹھاکرے نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کی وکالت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مودی کو وزیر اعظم بننے کا موقع دیا گیا، اسی طرح راہل گاندھی کو بھی وزیر اعظم بننے کا موقع ملنا چاہئے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ملک کے لئے بہتر کریں۔

گوڈی پڑوا کے موقع پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ اگر بی جے پی ووٹ دینے کے لئے پیسے دیتی ہے تو اسے لے لو۔ کیونکہ وہ ہمیں لوٹ چکے ہیں۔ لیکن انہیں بالکل ووٹ نہ دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی۔ مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں ملے وسیع مینڈیٹ کو گنوا دیا ہے اور گزشتہ پانچ سال صرف کانگریس کے وقت شروع کی گئی اسکیموں کے نام بدلنے کرنے میں نکال دیے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ پی ایم مودی ہٹلر اور میں گوڈی پڑوا کے موقع پر مودی مکت ہندوستان کی خواہش کرتا ہوں۔

راج ٹھاکرے یہیں نہیں رکے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت دو بڑے بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک امت شاہ، دوسرے نریندر مودی ہیں۔ہمارے وزیر اعظم کو پھیکو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر جائیں اور پھیکو کو تلاش کریں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام ٹاپ پرہوگا۔پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ پلوامہ دہشت گرد حملہ کیسے ہوا؟ سرحدوں پر فوج تعینات ہے پھر بھی آر ڈی ایکس کہاں سے آیا؟ میں مودی سے پوچھتا ہوں کہ یہ دھماکہ خیز مادہ ہندوستان میں کیسے آیا؟ امت شاہ نے کہا کہ 250 دہشت گرد مارے گئے تھے، کیا وہ ایئراسٹرائککے دوران معاون پائلٹ تھے۔ فضائیہ کے پاس اعداد و شمار نہیں ہیں، تو بی جے پی کو درست اعداد و شمار کس طرح ملے؟

راج ٹھاکرے نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو لے کر بھی پی ایم مودی پر نشانہ لگایا۔ وہیں مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے دعوے کی پول کھولتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ ہرسل کو ملک کا پہلا ڈیجیٹل گاؤں کہا جاتا ہے۔لیکن اس کی حالت کافی خستہ ہے۔ نہ انٹرنیٹ، نہ اے ٹی ایم کارڈ لوگوں کے پاس، نہ سویپ مشین۔ہرسل میں کچھ نہیں بدلا ہے۔غور طلب ہے کہ ہرسل کو مائیکروسافٹ نے گود لیا اور اسے ملک کا پہلا ڈیجیٹل ولیج کہا جاتا ہے۔

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *