مہاراشٹرنونرمان سینا کا بڑا اعلان ،پارٹی اس مرتبہ نہیں لڑے گی لوک سبھا الیکشن

Share Article

raj-thackeray-maharashtra

ممبئی:راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے لوک سبھا انتخابات 2019 سے قدم پیچھے کھینچ لئے ہیں۔ آج مہاراشٹر نو نرمان سینا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی انتخابات میں اپنے امیدوار نہیں اتارے گی۔ ایم این ایس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے 19 مارچ کو اس سلسلے میں بات کرے گی۔

حالانکہ 2019 لوک سبھا انتخابات کو لے کر کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایم این ایس صوبے میں کانگریس، این سی پی اتحاد میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن شرد پوار نے اس سے انکار کرتے ہوئے ان تمام قیاس آرائی پر روک لگا دی تھی۔گزشتہ دنوں اجیت پوار کی راج ٹھاکرے سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

سیاسی حلقوں میں بحث ہے کہ ایم این ایس سے شرد پوار نے اس لئے دوریاں بنالی ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں ایم این ایس کے ساتھ اتحاد ہوتا ہے تو مہاراشٹر اسمبلی میں کانگریس، این سی پی اور ایم این ایس کے مختلف انتخاب لڑنے کی صورت میں این سی پی کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *