یوپی کے کانگریس صدر راج ببر نے دیا استعفیٰ

Share Article
raj-babbar
اداکاری سے سیاست میں اترے کانگریس کی یوپی یونٹ کے صدر راج ببر نے منگل کی شام کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے راج ببرکے استعفیٰ کی بات سامنے آئی ہے۔عیاں رہے کہ سال 2017میں یوپی اسمبلی انتخابات کے دوران راج ببرکو اترپردیش کانگریس کاصدربنایاگیاتھا۔بتایاجارہا ہے کانگریس کی جانب سے ابھی راج ببرکا استعفیٰ منظورنہیں کیاگیاہے۔جب تک ان کا استعفیٰ منظورنہیں کیاجاتا، وہ یوپی کانگریس کے صدرکے طورپرکام جاری رکھیں گے۔راج ببرکے بعدکسے یوپی کانگریس کی کمان سونپی جائے گی ،اسے لیکر تمام اٹکلیں لگائی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق، اس فہرست میں جتن پرساد، راجیش مشرا اورللتیش پتی ترپاٹھی کا نام آگے چل رہاہے۔ ذرائع کے مطابق 2019 لوک سبھاانتخابات سے پہلے راہل گاندھی کی نئی ٹیم کیلئے راج ببر نے یہ قدم اٹھایا ہے۔حالانکہ ان کا استعفی ابھی قبول نہیں کیا گیا ہے۔نئے صدر کی تقرری تک اس عہدے کی ذمہ داری سنبھالتے رہیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں   برے دورسے گزررہی ہیں سلمان خان کی یہ ہیروئن
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *