کشمیر میں ریل خدمات پھر معطل

جموں وکشمیرکے اننت ناگ ضلع میں سیکوریٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں چاردہشت گردوں کے مارے جانے کے بعداحتیاط کے طورپر وادی کشمیر میں چلنے والی ریل خدمات ہفتہ کو معطل کردی گئیں۔ ریل خدمات ظاہری طور پر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھرم سری گفوارہ میں جمعہ کے روز دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئے مسلح تصادم میں 4 دہشت گردوں اور ایک عام شہری کی ہلاکت اور جھڑپوں میں تقریبا دو درجن لوگوں کے زخمی ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشہ کے پیش نظر احتیاطی طور پر معطل کی گئی ہیں۔
وادی میں مسلح تصادم کے دوران ریاستی پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی جاں بحق ہوا تھا اورایک شہری کی موت ہوگئی تھی اورکئی دیگرزخمی ہوگئے تھے۔یادرہے کہ سینئرصحافی شجاعت بخاری کاقتل اورسیکوریٹی فورسزکی مبینہ کارروائی میں لوگوں کے مارے جانے کی مخالفت میں علیحدگی پسندوں کے ہڑتال کودیکھتے ہوئے سیکوریٹی وجوہات سے ریل خدمات معطل کردی گئیں تھیں لیکن یہ خدمات جمعہ کو ایک روز کی معطلی کے بعد بحال کی گئی تھیں۔
یو این آئی کے مطابق، ریاستی پولیس کے مشورے پر آج (ہفتہ کو) چلنے والی تمام ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے‘۔ یواین آئی کے پولس کے ایک فسر نے بتایا کہ’بارہمولہ اور سری نگر کے درمیان کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔ اسی طرح سری نگر اور بانیہال کے درمیان بھی کوئی ٹرین نہیں چلے گی‘۔ انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا مقصد ریلوے املاک اور مسافروں کو نقصان سے بچانا ہوتا ہے۔بتادیں وادی میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مسافر ریل گاڑیوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- سعودی عرب: ریسٹورنٹس میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے کی پابندی ختم - December 9, 2019
- سعودی عرب :حرمین ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز - December 9, 2019
- حج سے متعلق امور پرسعودی عرب اور ایران میں مابین باہمی تعاون کا معاہدہ - December 9, 2019