بالی ووڈ اداکارہ ارملا کانگریس میں ہوئیں شامل، راہل گاندھی نے خیرمقدم کیا

urmila

نئی دہلی: جہاں لوک سبھا انتخابات 2019 سے پہلے لیڈروں کا پارٹی تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں بالی ووڈ اورکرکٹ کی دنیاسے بھی نئے نئے چہرے متعددپارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں۔گذشتہ دنوں سابق کرکیٹرگوتم گمبھیرنے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اورآج بالی ووڈ اداکارہ ارملاماتونڈکرکانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔کانگریس صدرراہل گاندھی نے اداکارہ کاکانگریس میں استقبال کیا۔

فلمی کرےئرمیں زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعدارملاماتونڈکربڑے پردے سے غائب ہوگئی ۔لیکن اب انہوں نے فلمی میدان سے غائب ہونے کے بعد سیاسی اننگ کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔ انہوں نے آج کانگریس پارٹی جوائن کرلی ہے۔ارملاکاسیاسی سفرکتنا اثرداررہتاہے، یہ تووقت ہی بتائے گا۔لیکن وہ ہندوستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کانگریس کی رکنیت حاصل کرلی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *