راہل کی پھسلی زبان، شیوراج نے کساطنز

Share Article

 

مدھیہ پردیش میں ایک ریلی کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کی زبان پھسلنے کا معاملہ سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اس پرطنزکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کام راہل گاندھی جیسے شخص ہی چٹکیوں میں کر سکتے ہیں۔

 

مدھیہ پردیش میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بدھ کو کانگریس صدر راہل گاندھی کی زبان پھسل گئی۔ انہوں نے بھوپیش بگھیل کو مدھیہ پردیش کا وزیر اعلیٰ بتا دیا، جو اس وقت چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سوشل میڈیا کے ذریعے چوٹکی لی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے- ارے! یہ کیا ہے؟ راہل جی، تقریر میں ہی سہی، آخر کار وقت پر کسانوں کی قرض معافی نہ کرنے پر آپ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ٰتبدیل ہی کردیے! کیا بات ہے؟ آپ جیسے عظیم شخص ہی ایسے بڑے کام چوٹکیوںمیں کر سکتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی راہل گاندھی کے اس بیان کو نشانہ بناتی رہی ہے، جس میں انہوں نے قرض معافی نہ ہونے کے معاملے میں دس دنوں میں وزیر اعلیٰ بدل دینے کی بات کہی تھی۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کسانوں کی قرض معافی ابھی تک نہیں ہوئی ہے، لہٰذا راہل گاندھی کو ریاست کا وزیر اعلی تبدیل کرنا چاہئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *